لندن(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی نواز شریف سے اہم ملاقات، اگلے ماہ پاکستان واپسی کیلئے تیاری شروع کر دی۔ پس پردہ اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جاری، پارٹی قیادت سے مشاورت شروع۔ نواز شریف نے سیاسی محاذ پر اہم فیصلوں کیلئے ن لیگ کی قیادت کا اجلاس دوبارہ لندن
میں طلب کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے مسلم لیگ ن نے مارچ میں سیاسی مارچ کا پلان بنایا ہے، نواز شریف اور شہباز شریف کی لندن میں ملاقات میں اہم مشاورت ہوئی پارٹی قیادت کو جلد لندن بلا کر اہم فیصلوں پر مشاورت کی جائیگی۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی گزشتہ دنوں لندن میں پس پردہ اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں جس میں سیاسی جوڑ توڑ کے حوالے سے گفتگو ہوئی، ذرائع کا کہنا ہے پی ٹی آئی کے ناراض ارکان کے بھی شہباز شریف سے رابطے ہوئے ہیں، یہ رابطے لندن میں مشترکہ دوستوں کے ذریعے جاری ہیں اس کے علاوہ ق لیگ کے رہنماؤں سے بھی جلد لندن میں اہم ملاقات کی کوششیں جاری ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری فیملی کی ایک شخصیت جلد لندن میں نواز شریف کی عیادت کیلئے جائیگی۔ شریف خاندان “ترلے” سے نیچے چلے گئے تھے، تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے ترلے کر کہ کہا تھا کہ مجھے چپ کرایا جائے، اسی کا حصہ تھا کہ نواز شریف بھی بیرون ملک چلے گئے تھے۔ انھوں نےکہا کہ شریف خاندان “ترلے” سے نیچے چلے گئےہیں، اب انکی کوئی بات بھی نہیں سنتا۔ یاد رہے کہ اس سےقبل عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان کے دو بڑے اور اہم ادارے حکومت کے قبضے میں آ جائیں، ان میں سے ایک آئی ایس آئی بھی ہے جسکو پہلے بھی پیپلز پارٹی کی حکومت نے اپنے قبضے میں کرنے کی کوشش کی تھی۔