counter easy hit

’’ہینڈسم آدمی‘‘ کا بھلا نواز شریف سے کیا مقابلہ۔۔۔؟ طلال چوہدری بھی وزیراعظم عمران خان کو پیارے ہو گئے،ایسی بات کہہ دی کہ پی ٹی آئی جماعت بھی سوچ میں پڑ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ’’ہینڈسم آدمی‘‘ کا نواز شریف سے کوئی مقابلہ نہیں ،عمران خان سیاست کا ’’ریلو کٹا ‘‘ ہے،حکومت بتائے مہنگائی کیوں ہوئی؟ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور

شرط ہارنے پر لڑکی نے اسٹیڈیم میں ہی حیرت انگیز قدم اُٹھا لیا، شائقین اپنی آنکھوں پر ہاتھ رکھ لیے

عمران خان کا کیا جوڑ ہے؟کہاں با حیا آدمی اور کہاں بے حیائی کی بات کرتے ہیں ،اس ہینڈسم آدمی نے لوگوں کو روٹی سے تنگ کر دیا ہے،اس ہینڈ سم آدمی نے اس ملک کی اکانومی کے ساتھ جو کیا ہے مجھے بتائیں اس سے پہلے کس نے ایسا کیا ہے؟ اِس کا مقابلہ آپ اُس نواز شریف سے کرتے ہیں جس نے لوگوں کا چولہا جلایا ،عمران خان اور نواز شریف کا تقابل کسی صورت نہیں بنتا ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی گورننس مکمل ناکام ہو چکی ہے،حکومت نےعوام کاجینامحال کردیا ہے،حکومت مہنگائی اورمافیا کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے،عمران خان سیاست کا ’’ریلو کٹا ‘‘ ہے،حکومت بتائے مہنگائی کیوں ہوئی؟

دبئی کے سٹور پر کام کرنے والی ایک پاکستان لڑکی کون سا شرمناک کام بطور پارٹ ٹائم اور بونس رقم حاصل کرنے کے چکروں میں کررہی تھی؟حقیقت سامنے آتے ہی پاکستانیوں کے سر شرم سے جھک گئے

 

دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان لوگوں سے تو چندہ جمع کرتے ہیں لیکن خود نہیں دیتے، ہم انتظار کریں گے کہ یہ حکومت اپنی بدعنوانی کے نتیجے میں انجام تک پہنچے تاہم اگر تبدیلی آتی ہے تو ہم کسی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے، اپوزیشن نے حکومت کا کچھ نہیں بگاڑا لیکن حکومت کا پہلوان اپنے ہی بوجھ سے گِر رہا ہے۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے سینئر ن لیگی رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ملک کو آٹا اور چینی مافیا کی پناہ گاہ بنا دیا گیا ہے، مہنگائی پر بحث ہے اور وزرا کے سارے بینچ خالی ہیں،ملک میں مہنگائی کئی گنا بڑھ گئی ہے اور پاکستانی اس وقت سب سے زیادہ جو مصیبت جھیل رہے ہیں وہ ملک میں قحط کی صورتحال ہے، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی آے) نے چینی بحران پر رپورٹ جمع کرائی ہے اور میری اطلاعات کے مطابق ایسے لوگوں کے نام رپورٹ میں دیے گئے ہیں جن کی وجہ سے چینی بحران پیدا ہوا،رپورٹ میں اُن لوگوں کے نام آتے ہیں جو حکومت کو اقتدار میں لے کر آئے، آٹا اور چینی بحران سے فائدہ اٹھانے والے موجودہ حکومت کے کفیل ہیں۔انہوں نے کہا کہ کاش وزیراعظم کے فرمودات سکرین پر چلا کر دکھائے جاتے، وہ کہتے تھے کہ جب مہنگائی ہو اور ٹیکس بڑھیں تو تب سمجھ لیں کرپشن ہو رہی ہے، 2014 میں عمران خان نے کہا تھا کہ بجلی کی قیمت 50 فیصد کم ہو سکتی ہے، اب بجلی کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے اور کرپشن بھی بڑھ گئی ہے۔

NAWAZ SHARIEF, VERSUS, IMRAN KHAN, TALAL CHAUDHRY, ADMIREING, IMRAN KHAN

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website