وزیراعظم نواز شریف کی لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں اوپن ہارٹ سرجری کامیاب رہی۔ ایک گھنٹہ تک آئی سی یو میں شفٹ کر دیا جائے گا۔
لندن: (یس اُردو) اچھی خبریں آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ وزیر اعظم کی سرجری مکمل ہو گئی ہے۔ وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا شکر الحمد اللہ وزیراعظم کی سرجری کامیاب ہو گئی ہے اور انہیں ایک گھنٹہ تک آئی سی یو میں شفٹ کر دیا جائے گا جہاں وہ ڈاکٹرز کی زیر نگرانی رہیں گے۔ آپریشن 4 گھنٹے تک جاری رہا۔