شاہ سلمان نے وزیراعظم کی کامیاب سرجری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے مکہ مکرمہ میں خصوصی دعا کرائی جائے گی
لندن (یس اُردو) وزیراعظم نواز شریف کو سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ایرانی صدر حسن روحانی نے ٹیلی فون کیا ، دونوں رہنماؤں نے کامیاب سرجری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے صحت یابی کے لیے دعا کی ۔شاہ سلمان نے وزیراعظم کی کامیاب سرجری پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وزیراعظم کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے مکہ مکرمہ میں خصوصی دعا کرائی جائے گی ۔ دوسری طرف ایران کے صدر حسن روحانی نے بھی وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کیا اور صحت کے بارے میں دریافت کیا ۔یاد رہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی لندن میں اوپن ہارٹ سرجری ہوئی تھی جس کے بعد وہ ایک ہفتہ ہسپتال میں قیام کرکے گھر منتقل ہو گئے تھے ۔