counter easy hit

میاں برادران اب احتساب اور حساب کا وقت ہے،اعتزازدرانی

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

سرائے عالمگیر(صغیر احمد راٹھور)میاں برادران اب احتساب اور حساب کا وقت ہے ،عوام قائد تحریک عمران خان کی زیر قیادت اپنا حق لے کر رہے گی ،بھارتی جارحیت کے خلاف پوری قوم متحد ہے ملک دشمن عناصر کے خلاف پاک فوج کی کاروائیاں قابل تحسین جبکہ حکمرانوں کی پر اسرار خاموشی سوالیا نشان ہے ان خیالات کا اظہارپی ٹی آئی کینڈا کے رہنما اعتزازدرانی نے اپنے ٹیلی فونک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ بھارتی افواج کی بارڈر پر مسلسل خلاف ورزیوں اور بے گناہ پاکستانی شہریوں پر بمباری کی شدید مذمت کرتے ہیں اور پاکستانی حکومت بھارت کے خلاف مضبوط موقف اپنانے سے کتراتی ہے ایک ایسا سوال ہے جس کا جواب حکمرانوں کے سوا کسی کے پاس نہیں لیکن یہ حقیقت ہے کہ یہ خاموشی میاں برادران کے لیے مہنگا سوداہوگا۔