پاکستانی قوم اب دھرنا نہیں چاہتی ، امید ہے جلد کمیشن قائم ہوجائے گا جس کے بعد پاناما لیکس کا مسئلہ حل ہوجائے گا :لندن میں میڈیا سے گفتگو
لندن (یس اُردو) وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے پاناما لیکس میں ان کا نام آیا نہ الزام لگایا گیا ، پھر بھی چاہتے ہیں کہ کمیشن بنے ، کمیشن کے لیے ایسے ٹی آر اوز بننے چاہئیں جو تمام معاملات کا جائزہ لیں ، پاکستان کے عوام دھرنوں کی سیاست نہیں چاہتے ، میں نہ مانوں والی بات نوے کی دہائی میں ختم ہو چکی ، اب میں نہ مانوں والی بات نہیں ہونی چاہیئے ۔ ہشاش بشاش چہرے پر مسکراہٹ ، وزیر اعظم نواز شریف نے وطن واپسی سے پہلے لندن میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا پاکستان کے حالات مزید بہتر ہوں گے ۔ نواز شریف نے کہا پاناما لیکس میں ان کا نام ہے نہ ان پر الزامات لگائے گئے ہیں ، تاہم وہ پھر بھی چاہتے ہیں کہ کمیشن بنے ۔ نواز شریف نے کہا میں نا مانوں والی بات 90 کی دہائی میں ختم ہو چکی ، اب میں نا مانوں والی بات نہیں ہونی چاہیئے ۔ وزیر اعظم نے کہا مخالفین کو بھی پاکستان کی ترقی اتنی ہی عزیز ہو جتنی ہمیں ہے ۔ پاکستان میں رہنے والے لوگوں کو ٹانگیں نہیں کھینچنی چاہئیں ۔ وزیر اعظم نے کہا چودھری نثار نے انہیں بتایا ہے کہ کمیشن کے لیے کس کس سے رابطہ کیا گیا کمیشن بن جائے گا