اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے افغانستان میں برفانی تودہ گرنے سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کو ہر ممکن مدد و تعاون کی ہدایت کردی ہے۔
وزیر اعظم ہاوٴس کے مطابق نواز شریف نے اشرف غنی کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، بحران کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ متاثرین کو نکالنے کے لیے مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ان کا عملہ انھیں تمام صورتحال سے آگاہ رکھے ہوئے ہے، پاکستانی عوام اور وسائل ہمیشہ کی طرح حاضر ہیں۔