اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف، کور کمانڈر، ڈی جی آئی ایس آئی ،کور کمانڈر، گورنرسندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ شریک ہیں
کراچی (یس اُردو ) گورنر ہائوس کراچی میں وزیر اعظم نواز شریف کی صدارت میں امن و امان کا اجلاس جاری ہے ، اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف ، کور کمانڈر ، ڈی جی آئی ایس آئی ، کور کمانڈر ، گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ شریک ہیں ۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی صدارت میں گورنر ہائوس کراچی میں اجلاس جاری ہے ۔ اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف ، کور کمانڈر ، ڈی جی آئی ایس آئی ، ڈی جی رینجرز ، گورنر سندھ ، وزیر اعلیٰ سندھ ، وزیر دفاع اور وفاقی وزیر داخلہ بھی شریک ہیں ۔ دوسری جانب وزیر اعظم میاں نواز شریف نے گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ سے گورنر ہائوس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں مختلف امور پر بات چیت ہوئی ۔ وزیر اعظم کو دونوں رہنمائوں نے امن و امان کی صورتحال اور ٹارگٹڈ آپریشن کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرا علیٰ سندھ نے آپریشن پر اپنے تحفظات اور وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈز کے اجرا کے معاملے پر بات چیت کی ۔ گورنر سندھ نے بلدیاتی الیکشن کے پرامن انعقاد اور سیکورٹی کی صورتحال سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا ۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے گورنر ہائوس میں مختلف تفتیشی اور حکام سے ملاقات کی ، ملاقات میں وزیر داخلہ کو مختلف اہم مقدمات اور تفتیش کے متعلق رپورٹ پیش کی ۔ اس سے قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف کور ہیڈ کوارٹرز گئے جہاں انہوں نے کور کمانڈر میجر جنرل نوید مختار اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات کی