اسلام آباد……ترجمان وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا کسی بھارتی کے ساتھ کسی قسم کا کوئی کاروباری تعلق نہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نیوز کانفرنس میں لگائے گئے الزامات پر رد عمل ظاہرکرتے ہوئے ترجمان پرائم منسٹر ہاؤس مصدق ملک نے کہا ہے کہ بارہا تردید کے باوجود عمران خان جندال کو وزیراعظم کا بزنس پارٹنر بنانے پر تلے ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دلیل کا جواب دیا جاسکتا ہے، بے خبری کا نہیں، جس کا مقصد ہی گمراہ کرنا ہو اس کا سچائی سے کیا سروکار؟