اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی اور عمران خان کے کزن حفیظ اللہ خان نیازی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو چاہیئے تھا حکومت کے خلاف جارحانہ مہم کا آغاز کر دیتے، جب آصف زرداری اور نواز شریف دیکھیں کہ اب کوئی راستہ باقی نہیں رہ گیا تب جا کر دونوں میںاتحاد ہوجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ خان کا کہنا تھا کہ سدا وقت ایک سا نہیں رہتا، زرداری صاحب کے گرد جب گھیرا تنگ ہوا تھا اس وقت میاں صاحب نے اپنی آنکھیں ماتھے پر رکھ لیں، آصف زرداری اس وقت مجبور زیادہ ہیں اور مسلم لیگ ن معاملے کو کسی اور طرح سے لے کر چلنا چاہ رہی ہے، لیکن جس وقت دونوں ہی دیکھیں گے کہ گھیرا تنگ ہو چکا ہے اور اکٹھے ہونے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں تو دونوں ہی اکٹھے ہو جائیں گے۔
حفیظ اللہ خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے حوالے نواز شریف بالکل ٹھیک کہتے ہیں، نواز شریف کو چاہیئے تھا کہ حکومت کے خلاف جارحانہ اننگرز زکا آغاز کر دیتے ، جس وقت نا اہل ہو کر آئے اس وقت جارحانہ انداز اپنایا لیکن اس وقت کیوں خاموش ہیں