اسلام آباد ;سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز کا نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق نوازشریف اور مریم نواز نے جمعہ کے روز پاکستان واپسی کا اعلان کر دیاہے جس کے بعد ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیاہے اور ای سی ایل میں
نام ڈالنے کا فیصلہ گزشتہ رات ہونے والے اہم ترین اجلاس میں کیا گیاہے ۔آج وزارت داخلہ کا اہم ترین اجلاس بھی طلب کر لیاہے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ احتساب عدالے نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف ، مریم نواز ور کیپٹن صفدر کو سزائیں سنا دی ہیں ۔گزشتہ شب آصف علی زرداری اور فریال تالپور سمیت 35کا نام جعلی اکاﺅنٹ کے ذریعے رقوم منتقلی کے کیس میں تحقیقات کے پیش نظر شامل کیا گیا ہے ۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) پر ڈال دیا گیا۔ذرائع نے نجی نیوز کو بتایا کہ ملزمان کے نام سپریم کورٹ کے حکم پر ای سی ایل پر ڈالے گئے۔اس سے قبل آصف زرداری کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالا گیا تھا، منی لانڈرنگ کیس کے دیگر ملزمان کا نام بھی ای سی ایل پر ڈال دیا گیا۔اس سے قبل سابق صدر اور ان کی بہن پر ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق 29 مشتبہ بینک اکاؤنٹس کے ذریعے 35 ارب روپے بیرون ملک بھجوانے کے زیر سماعت کیس کے سلسلے میں ایف آئی اے
نے پابندی عدالتی ہدایات کی روشنی میں عائد کی جس کے بعد تمام زمینی اور فضائی امیگریشن پوائنٹس پر ایف آئی اے حکام کو آگاہ کردیا گیا۔واضح رہے کہ ایف آئی اے نے گزشتہ دنوں اسی کیس میں سابق صدر کے قریبی ساتھی حسین لوائی کو بھی گرفتار کیا تھا۔ادھر ایف آئی اے نے معاملے کی تحقیقات کے لیے 7 رکنی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی جس کے سربراہ ایڈیشل ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر نجف قلی مرزا ہوں گے۔نجی نیوز نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل کے نوٹی فیکیشن کی کاپی حاصل کر لی جو ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے دستخطوں سے جاری کیا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق ٹیم میں ایف آئی اے پنجاب کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عثمان انور شامل، ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ منیر احمد شیخ، ایڈیشنل ڈائریکٹر بینکنگ سرکل کراچی فیض اللہ کوریجو، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ علی مردان کھوسو اور ایف آئی اے پنجاب کے دو ڈپٹی ڈائرکٹرز چوہدری محمد احمد اور خالد انیس شامل ہیں۔کمیٹی کسی بھی اضافی رکن کی معاونت حاصل کر سگے گی جبکہ مشترکہ ٹیم جعلی بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات کرے گی۔نوٹیفیکیشن میں مزید بتایا گیا کہ سربراہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ڈی جی ایف آئی اے کو تحقیقات میں پیش رفت سے آگاہ رکھیں گی۔دوسری جانب کیس میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو 12 جولائی کو سپریم کورٹ میں طلب کرلیا گیا، عدالت عظمٰی نے ازخود نوٹس کیس میں تحریری حکم جاری کردیا۔سپریم کورٹ کے حکم میں ان ناموں کی تفصیل شامل ہے جن کے جعلی اکاؤنٹ کھولے گئے۔ جن کے نام پر جعلی اکاؤنٹ کھولے گئے ان میں طارق سلطان، ارم عقیل، محمداشرف، اقبال آرائیں، محمد عمیر، عدنان جاوید اور قاسم علی کے نام بھی شامل ہیں۔