لاہور;عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر جمعہ کے روز 10 سے 20 لاکھ لوگ نکل آئے تو (ن) لیگ کی سیاست چمک جائے گی لیکن اگر 5سے 10ہزار لوگ نکلے تو یہ نواز شریف کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ہوگا ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ،
پہلی مرتبہ شیخ برادری میرا ساتھ دے رہی ہے جبکہ قومی اسمبلی میں ختم نبوت کے معاملے پر میرے کردار کے باعث مذہبی قوتیں بھی میر ے ساتھ ہیں۔ انشا اللہ میں دونوں حلقوں سے ایک لاکھ سے زائد وووٹ حاصل کروں گا او ربڑے مارجن سے کامیابی حاصل کروں گا ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر جمعہ کے روز 10سے 20لاکھ لوگ نکل آئے تو (ن) لیگ کی سیاست چمک جائے گی اور یہ نہیں نکلیں گے ،22کروڑ کے ملک میں اگر 5سے 10ہزار لوگ نکلتے ہیں تو یہ نواز شریف کی سیاست کا خاتمہ ہے اور ان کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا ۔ عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشیدنے ڈھوک کالا خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا الیکشن میں پوری کوشش کروں گا عمران خان وزیر اعظم بنے اور پاکستان تحریک انصاف وفاق کی اہم جماعت بن کر ابھرے ۔ عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشیدنے ڈھوک کالا خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ آنے والے الیکشن میں پوری کوشش کروںگا،
عمران خان وزیر اعظم بنے اور پاکستان تحریک انصاف وفاق کی اہم جماعت بن کر ابھرے گی ،اگر تحریک انصاف کی حکومت نہ بنی تو یہ پاکستان اور یہاں بسنے والی عوام کے ساتھ نا انصافی ہو گی ،انہوں نے جلسے میں نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے بعداگراللہ تعالیٰ نے ہمت دی تونوجوانوں کو 15ہزار نوکریاں دلاوں گا ، پاکستان مسلم لیگ ن نے ملک کو قرضوں میں ڈبو دیا ہے،یہ الیکشن ن لیگ کا آخری الیکشن ہے اس کے بعد مسلم لیگ نواز کا نام لینے والا کوئی نہیں ہوگا، پاکستان کا ہر پیدا ہونے والا بچہ اس وقت 1 لاکھ 25ہزار کا مقروض ہے، اگر عوام نے ہمیں موقع دیا تو ہم پاکستان کے تمام قرضے ادا کر دیں گے اور پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کر دیں گے،حلقہ کے عوام کو صحت اور تعلیم کی بہترین سہولیات مہیا کروں گا،آپ کے مسائل آپ کی دہلیز پر حل کئے جائیں گے ،نواز شریف کے بعد اب شہباز شریف کی باری ہے۔