اسلام آباد (ویب ڈیسک )سابق وزیراعظم نوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس میں اپنا بیان ریکارڈ کروا دیاہے جس کے بعد انہوں نے عدالت میں ہی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این آر او کی باتیں مفروضوں پر مبنی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق نوازشریف کا کہناتھا کہ این آر او کرنے والا لندن سے آ کر جیل نہیں جاتا اور میں اکیلا جیل نہیں گیا بلکہ میری بیٹی بھی ساتھ ہی جیل گئی ۔ان کا کہناتھا کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والے کے ساتھ ایسا سلوک کیا جارہاہے ؟ اگر دھماکوں کا فیصلہ نہ کرتا تو ہمیں ہر طرف سے جارحیت کا سامنا ہوتا اور خطے میں صرف بھارت ہی ایٹمی طاقت ہوتا ۔ان کا کہناتھا کہ اتفاق فاونڈری بھٹو نے قومیا میں لے لی جبکہ دوسری شیخ مجیب الرحمان نے ۔