counter easy hit

جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن سے امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی:نواز شریف

312334_75907131. [downloaded with 1stBrowser]وزیراعظم کی کراچی آپریشن کی تعریف، وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن جاری رکھنے کے لیے رینجرز کو قانونی تحفظ کی ضرورت ہے
اسلام آباد (یس اُردو) وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چودھری نثار کی اہم ملاقات، سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیکورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ کراچی آپریشن کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ نے سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے معاملے پر بھی گفتگو کی اور کہا کہ کراچی آپریشن جاری رکھنے کیلئے رینجرز کو قانونی تحفظ دینے کی ضرورت ہے ۔ وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں جاری آپریشن کی کامیابیوں کو سراہا اور کہا کہ جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن کے نتیجے میں شہر قائد میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔