اسلام آباد: نواز شریف نے مریم نواز سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا۔ لندن فلیٹس کیس میں پیشی کے لیے مریم نواز اور اور ان کے شوہر کیپٹن صفدر رات گئے وطن پہنچے۔
وزیراعظم نواز شریف نے مریم نواز سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ انہوں نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ نیب میں پیشی کیلئے وطن واپسی کے باوجود ایئرپورٹ سے گرفتاری انتقامی کاروائی ہے، تاہم تمام تر تحفظات کے باوجود عدالتوں میں پیش ہوں گے۔ دوسری جانب سابق مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر رات ایک بجے لندن سے بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے۔ وفاقی وزرا طارق فضل چودھری، آصف کرمانی، مریم اورنگزیب، پرویز رشید اور لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔ کارکنوں نے اس موقع پر زبردست نعرے بازی کی۔ مریم نواز کچھ دیر تک ائیرپورٹ کے لاؤنج میں بیٹھی رہیں، جس کے بعد وہ گاڑی میں اکیلے ہی مارگلہ روڈ پر اہم شخصیت کے گھر چلی گئیں۔