لاہور: نواز شریف نے پارٹی کوعید کے بعد حکومت کے بعد تحریک چلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہےکہ مہنگائی وڈالرکی اڑان پریشان کن ہے، نواز شریف نے شاہدخاقان عباسی کو احتجاج کا لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کردی
دوسری جانب ن لیگ کے سینئر رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ پارٹی قائد کی طرف سے ایسی کوئی ہدایت نہیں ہے۔ تفصیلات کےمطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو حکومت مخالف تحریک چلانے کی ہدایات جاری کردیں،کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے پارٹی رہنماؤں اور اہلخانہ نے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں شاہد خاقان عباسی،رانا تنویر،ایاز صادق،خواجہ آصف، پرویز رشید،احسن اقبال،میاں جاوید لطیف،خرم دستگیر،طلال چوہدری،سائرہ افضل تارڑ،عباس آفریدی اور سعدیہ عباسی شامل تھے۔مریم نواز، حمزہ شہباز شریف اور خاندان کے دیگر افراد نے بھی نواز شریف سے الگ ملاقات کی، ملاقات کے دوران پارٹی رہنمائوں کے نواز شریف سے صلاح مشورے ہوئے۔
نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی ہدایت دیتے ہوئے احتجاجی حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایات دیدیں۔ دوسری جانب ویب ڈیسک ۔ ملک کی تین بڑی سیاسی جماعتوں مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلزپارٹی اور جمیعت علما اسلام (ف) نے حکومت کے خلاف اعلان جنگ کر دیا، عید کے بعد حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاج ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق نوازشریف، آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری، ڈالرز کی اونچی اڑان، ملکی روپے کی بے قدری اور ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔ تینوں بڑوں نے عید کے بعد تبدیلی سرکار کو تبدیل کرنے کا ارادہ کر لیا ہے۔
گذشتہ روز جیل میں پارٹی رہنماوٴں سے ملاقات کے سابق وزیراعظم نوازشریف نے اپنی جماعت مسلم لیگ ن کو حکومت مخالف احتجاج کرنے کی اجازت دے دی ہے جس سے ملک کی سیاسی صورتحال میں ’ہلچل‘ پیدا ہوگئی ہے۔ اس سے قبل سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بھی کہا تھا کہ پارلیمنٹ میں نہیں سڑکوں پرحکومت مخالف تحریک چلائیں گے۔ اس ضمن میں ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری ان کا اور بی بی شہید کا بیٹا ہے جسے انگاروں پہ چلنا ہے اور وہ انگاروں پر چلے گا۔ جبکہ ق جمعیت علما اسلام (ف) نے بھی عید کے فوری بعد حکومت مخالف تحریک شروع کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ موجودہ حالات میں خاموشی قومی جرم کے مترادف ہے۔