ویانا (ایم اکرم باجوہ ) نواز شریف زبردستی جلاوطن نہیں ہوئے بلکہ 10 سالہ معاہدہ کر کے ملک سے باہر گئے تھے۔ عبدالسلام فرید، کوآرڈینیٹر، پی ٹی آئی، آسٹریا۔
پاناما لیکس کی رپورٹ عمران خان یا اپوزیشن نے تیار نہیں کی اس میں پاکستان کے حاضر غریب وزیراعظم کے اربوں پتی بیٹوں کے نام آئے ہیں، پاکستان کی اسٹیل مل خسارے میں جارہی ہے اور انکا بیٹا بند اسٹیل مل کو چلا کر چند سالوں میں اربوں پتی بن گیا۔ قوم سے تیسرے خطاب میں جناب وزیراعظم نوازشریف صاحب نے حسب معمول اپنی داستان غم سنائی اور دوسروں کے بارے میں الزامات لگائے۔
پاکستان کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہ بلاول بھٹو اور عمران خان صاحب نے بھی وزیراعظم سے استعفی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو استعفی دینے کی نصیحت کرنے والے نواز شریف صاحب اپنے اقدار بھول گئے ہیں۔ خنزیر پر تکبیر پڑھنے سے وہ حلال نہیں ہو جاتا اسی طرح کرپشن کا پیسہ منی لانڈرنگ کر کے ماشا اللہ اور الحمداللہ کہنے سے حلال نہیں ہو سکتا۔