اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف پانچ کالے بکروں کا صدقہ دینے کے بعد پنجاب ہاؤس سے لاہور روانہ ہوئے۔
Nawaz Sharif gave charity of five black goats before departure to Lahore
سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیے گئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کسی بھی مصیبت اور پریشانی سے بچنے کے لیے اسلام آباد کے پنجاب ہاؤس میں پانچ کالے بکروں کا صدقہ دیا جس کے بعد وہ (ن) لیگ کے رہنماؤں اور کارکنوں کے ہمراہ جلوس کی شکل میں لاہور روانہ ہوئے۔
واضح رہے کہ نوازشریف کیلئے خصوصی بم پروف کنٹینر بنایا گیا ہے جس میں گھر جیسی تمام سہولیات موجود ہیں۔ کنٹینر میں اے سی، بیسن، پانی، بیت الخلاءاور دیگر ضروریات شامل کی گئی ہیں جب کہ آرام کے لیے علیحدہ حصہ بھی بنایا گیا ہے۔