کراچی (یس ڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف حقیقی جمہوریت چاہتے ہیں تو آرٹیکل 245 ختم کریں، کراچی میں جزوی مارشل لا ہے، کراچی کامسئلہ پورے ملک کا مسئلہ ہے۔
وزیر اعظم کے سامنے مانیٹرنگ کمیٹی بنانے کا معاملہ بھی اٹھایا ،ان معاملات کو دیکھنے کے لیے مانیٹرنگ کمیٹی بھی اگر بن جائے تو شاید جوڈیشل کمیشن کی بھی ضرورت نہ پڑے۔سانحہ شکار پور میں جاں بحق افراد کے حوالے سے آج ایم کیو ایم کے تحت منعقدہ تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کراچی کے شہریوں اور ایم کیو ایم کا کردار اہم ہے۔
ایم کیو ایم کے اب تک 20کارکنان لاپتا ہیں، 36کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا، ایم کیو ایم کے 20کارکنان لاپتا ہیں، 36کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا،کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کا آج تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو جوڈیشل کمیشن بنانا ہوگا، کارکنوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔
مانیٹرنگ کمیٹی بھی اگر بن جائے تو شاید جوڈیشل کمیشن کی بھی ضرورت نہ پڑے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ٹارگٹڈ آپریشن متحدہ قومی مومنٹ کے مطالبے پر شروع کیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ کو کپتان بنانے کے بعد حالات مزید خراب ہوئے،رینجرز تو کراچی میں ایک عرصے سے موجود ہے،شہر کے حالات کو دیکھتے ہوئے جھوٹے دعوے نہ کیے جائیں۔