تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ سپریم کورٹ میں نوازشریف کو دوسرا موقع ملا لیکن وہ بے گناہی ثابت نہ کرسکے۔
Nawaz Sharif got second chance in the Supreme Court but could not prove his innocence, Shah Mehmood
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاناما کیس میں وزیراعظم نے پہلے 5 ججز کے سامنے اپنا مؤقف رکھا، 2 ججز نے وزیراعظم کو نااہل کہا، عدالت میں وزیراعظم کی جانب سے جعلی دستاویزات پیش کی گئی، وزیراعظم نواز شریف منی ٹریل نہ دے سکے، وہ صادق اور امین نہیں رہے اور نااہلی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عدالت نے پاناما کیس میں دونوں فریقین کو پورا وقت دیا اور سپریم کورٹ میں نواز شریف کو دوسرا موقع ملا لیکن وہ بے گناہی ثابت نہ کرسکے۔ پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ جمہوریت کوکوئی خطرہ نہیں ہے جب کہ قوم کرپٹ حکمرانوں کا احتساب چاہتی ہے،ہم انتظارکررہے ہیں، جہاں اتنا صبرکیا تھوڑا اوربھی کرسکتے ہیں۔ انہوں مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں 2 گروپ بن گئے ہیں اور دوسرا گروپ محاذ آرائی چاہتا ہے۔