لاہور(ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنماء اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا سیاسی مستقبل مشکل میں نظر آتا ہے، شریف فیملی کے خلاف بہت سارے مقدمات نکل آئے ہیں، کچھ مقدمات توب ڑے ٹھوس ہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
بلاول بھٹو بڑی میچورٹی کے ساتھ سیاست میں ان ہوئے ہیں۔آج بھی قومی اسمبلی میں ایک دھیمی اور میچور سیاسی آواز اگر کسی کی ہے توبلاول بھٹو کی ہے۔ پنجاب میں ناکامی کی وجہ پارٹی قیادت کا نام نہ دینا تھا۔ ہم نے پنجاب میں ایک ریلی بھی نکالی ، لوگوں کو بڑا جذبہ اور جنون تھا لو سمجھتے تھے کہ بلاول بھٹو آئیں گے لیکن آصف زرداری اور بلاول بھٹو دونوں میں کوئی نہ آسکا۔ لوگ بڑے مایوس ہوئے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں شہبازشریف کی وزارت عظمیٰ کے معاملے پر اختلافات ہوئے۔ شہبازشریف کو تو پیپلزپارٹی نے وزارت عظمیٰ کیلئے کبھی بھی تسلیم نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا مستقبل مشکل میں نظر آتا ہے۔ کیونکہ ان کے خلاف بہت سارے مقدمات نکل آئے ہیں، کچھ مقدمات توبڑے ٹھوس ہیں، ایک مقدمے میں تونوازشریف کوبڑی ریلیف ملی ہے، نواز شریف کو 10سال سزا میں تین مہینے میں ضمانت مل گئی۔ لیکن ایک بات ہے ان کا ٹرائل اس طرح نہیں کیا گیا جس طرح ہوتا ہے۔ نوازشریف نیب میں پیش میں ہوتے تھے اور وزیراعظم بھی تھے۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ سرمایہ داروں نے جعلی اکاؤنٹس کیلئے ایک طریقہ اپنایا ہے۔ اگر اومنی گروپ اس میں ملوث پایا گیا۔ آصف زرداری تسلیم کرتے ہیں کہ ان کا انور مجید کے ساتھ کافی یارانہ ہے۔ ہوسکتا ہے کہ اومنی گروپ نے بھی اپنے ملازمین کے نام پیسے رکھیں ہوں، یہ سب کچھ توعدالت فیصلہ کرے گی۔