اسلام آباد (مانیر نگ ڈیسک) معروف صحافی خاور گھمن نے کا کہنا ہے کہ این آر او کے سلسلے میں نواز شریف سے ملاقاتیں جاری ہیں لیکن یہ این آر او پہلے این آر او سے مختلف ہوگا، میری مسلم لیگ ن کے دو ارکان سے ملاقاتیں ہوئی ہیں جن کا کہناتھا کہ کوششیں جاری ہیں،پیپلز پارٹی کی قیادت میں سوائے بلاول بھٹوز رداری کے سارے سزائیں بھگتنے جارہے ہیں اور پیسہ ان کو واپس کرنا پڑے گادنیانیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے خاور گھمن نے کہا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کا نام ہماری عدلیہ کی تاریخ میں سب سے اوپر آئیگا ، میں نے ان جیسا دلیر جج نہیں دیکھا اور نہ ہی کبھی ان کانام کرپشن کے حوالے سے کسی اخبار میں آیا ہے ، چیف جسٹس نے ہیلتھ ، تعلیم کا ایشو اٹھایا ، لاہور سے لیکر کراچی تک بڑے بڑے پھنے خان لوگوں پر ہاتھ ڈالا ۔خاور گھمن کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کی ذمہ داری یہ تھی کہ وہ ملک میں تیز رفتار انصاف کیلئے اقدامات کرتے لیکن یہ زیادہ ذمہ داری ہماری منتخب حکومت کی بنتی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں نواز شریف سے بھی ملاقاتیں ہورہی ہیں ، ماضی میں ہونیوالا این آر او اس دفعہ نہیں ہوگا ، یہ این آر اومختلف قسم کا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ میری مسلم لیگ ن کے دو ارکان سے ملاقاتیں ہوئی ہیں جن کا کہناتھا کہ کوششیں جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت میں سوائے بلاول بھٹوز رداری کے سارے سزائیں بھگتنے جارہے ہیں اور پیسہ ان کو واپس کرنا پڑے گا ۔