اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے اپنی ذات کیلئے پورے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔
Nawaz Sharif has hosted the entire country for his caste, Sherry Rehman
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز اپنے احتساب کو استحصال قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس احتساب کو نہیں مانتے، نواز شریف کی ان باتوں نے صورت حال کو مزید گھمبیر بنادیا ہے، انہوں نےاپنی ذات کے لیے پورے ملک کویرغمال بنایا ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ملک کا ہر ادارہ مفلوج ہوچکا ہے۔ پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ وزیراعظم کو جمہوریت کی خاطر استعفیٰ دے دینا چاہئے، نواز شریف وزیراعظم ہیں، اگر جمہوریت یا ان کی حکومت کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں تو کھل کر بولیں،کون ہے جو کٹھ پتلیاں ہلارہا ہے۔