کراچی (نیوز ڈیسک)پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہا ہے کہ چودھری نثار کی فطرت ایک طرف لیکن نوازشریف نے بھی اپنے دور حکومت میں پیپلز پارٹی کےخلاف کوئی ہلکا ہاتھ نہیں رکھا اور اب کہتے ہیں کہ ہم سے غلطی ہوئی ہے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہلا رضا نے کہا کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں تجارتی خسارہ بڑھ کر 121 کھرب ہوگیاہے ، حکومت اس وقت اندرونی قرضوں کابھی شکار ہے اور بیرونی قرضے بھی بڑھ رہے ہیں، ایسی پارٹی جس کادعویٰ تھا کہ اس کے پاس دوسو لوگ ایسے ہیں جو آکر ملک کا معاشی نظام ٹھیک کردیں گے لیکن کوئی مالیاتی کمیٹی نظر نہیں آرہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ حکومت جو ایف بی آر کو سنبھال نہ سکے ، وہ کیا کرے گی ؟عمران خان کے قابل ترین وزیر خزانہ نے جب تقریر کی تو کہا کہ جیسا حال معیشت کا مسلم لیگ ن نے کیا ، اس سے تواچھاحال پیپلز پارٹی کے دورحکومت میں تھا ، آصف زرداری کے خلاف موجودہ کیس بھی ماضی کی طرح ہی ثابت ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ چودھری نثار کی فطرت ایک طرف لیکن نواز شریف نے بھی اپنے دور حکومت میں پیپلز پارٹی کے خلاف کوئی ہلکا ہاتھ نہیں رکھا اور اب کہتے ہیں کہ ہم سے غلطی ہوئی ہے ، اب جو جے آئی ٹی بنائی گئی ہے ،وہ اتنی اہم ہے کہ اس کیلئے عمران خان پہلے اپنے وزیر اطلاعات کو سندھ میں بھیج رہے تھے کہ جا کر جی ڈی اے کی غلامی کرو، اب” دیکھتے ہیں کہ زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے “۔