پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیر اعظم پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف خود منی لانڈرنگ کرتے رہے ، اسحاق ڈار اقراری منی لانڈرنگ کرنےوالے ہیں،آصف زرداری کا احتساب کیسے کرسکتےہیں ۔
Nawaz Sharif himself involved in money laundering, Imran Khan
پاناما پیپرز کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آٓج سپریم کورٹ نے بھی پوچھ لیا کہ 52 کروڑ کہاں سے آئے، آج ان کی ایک اور اسٹیل مل نکل آئی، ان کی نقصان میں رہنےوالی گلف اسٹیل نے بچے دینے شروع کردیے ہیں۔ یہ جھوٹ بولتے ہیں کہ یہ ساری عدالتوں سے کلیئرہوئے ہیں، یہ این آراو کے ذریعے کلیئر ہوئے۔پی ٹی آئی رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج جو 52 کروڑ روپے حسین نواز کی جانب سے آئے اس سے بہت بڑا سوال پیدا ہوگیا ہے، 1992 میں نوازحکومت نے منی لانڈرنگ کے لیے اکنامک ریفارم کا قانون بنایا، یہ کیس پاکستان کامستقبل طے کریگا۔ سنا ہے وزیراعظم نوازشریف ڈیوس میں اینٹی کرپشن پر تقریرکرنے گئے ہیں۔