لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف آج بھی مقبول ترین لیڈر ہیں اورہمیشہ رہیں گے۔
Nawaz Sharif is also the most popular leader today and will always be there, Shahbaz Sharif
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف آج بھی مقبول ترین لیڈر ہیں اورہمیشہ رہیں گے جب کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ قومی مفادات کو فوقیت دی۔ ان کا کہنا تھا کہ توانائی، انفراسٹرکچر، معیشت، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں خاطر خواہ ترقی ہمارے کریڈٹ میں ہے جب کہ تنقید کرنے والے پہلے اپنے صوبے پرنظر ڈالیں اورپھر بات کریں۔
شہباز شریف نے کہا کہ ناقدین کو علم ہے کہ پنجاب کارکردگی کے لحاظ سے بہت آگے ہے، دھرنے دینے والے اور کرپٹعناصر ملک کی خاطر ہوش کے ناخن لیں جب کہ دھرنوں اور کرپٹ عناصر کو عوام نے رد کیا اور آئندہ بھی شکست ان کا مقدر ہو گی۔