وزیراعظم نواز شریف جہاں تین بار وزیراعظم منتخب ہونے کا منفرد اعزاز رکھتے ہیں وہیں وہ سب سے زیادہ چار مرتبہ پاک فوج کے سربراہان کا بھی تقرر کرچکے ہیں۔یہ پانچواں موقع ہوگا جب وہ بحیثیت وزیراعظم پاک فوج کے سربراہ کا تقرر کریں گے۔آئین کے تحت آرمی چیف کے تقرر کا اختیار وزیراعظم پاکستان کے پاس ہے اورسب سے زیادہ یعنی چار بار وزیراعظم نوازشریف نے آرمی چیف کاتقررکیاہے۔
1991 ءمیں نوازشریف نے اپنے پہلے دورِ وزارت عظمیٰ میں جنرل آصف نوازجنجوعہ کا تقرر کیا،1993ءانہوں نے جنرل وحید کاکڑ کو آرمی چیف مقرر کیا۔دوسرے دورحکومت کےدوران 1998ء میں آرمی چیف کے عہدے کے لیے جنرل پرویز مشرف بھی وزیراعظم نواز شریف ہی کا انتخاب تھے۔نوازشریف 2013ء میں تیسری بار ملک کے وزیراعظم بنے تو جنرل راحیل شریف کو آرمی چیف مقرر کیا، یوں وزیراعظم نواز شریف اب تک سب سے زیادہ چار آرمی چیفس کا تقرر کرچکے ہیں، یہ پانچواں موقع ہوگا جب وہ نئے آرمی چیف کا تقرر کریں گے۔