خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ 2 نومبر کو کارکنوں کے جنون سے اسلام آباد کے ایوان لرز اٹھیں گے۔نواز شریف کو خیبرپختونخوا کے جوانوں کا خوف ہے۔ اسلام آباد میں ہرقسم کی رکاوٹوں کو جوتے کی نوک پر رکھ دیں گے۔
نشترہال پشاور میں کانفرنس چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلق انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ سی پیک کا روٹ وعدوں کے باوجود تبدیل کیا گیا ہے۔
سی پیک منصوبے کے صرف مشرقی راستے پر کام جاری ہےیہ چین پنجاب کوریڈور بن گیا ہےچھوٹے صوبے میں اس پر گہری تشویش پائی جاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دو نومبر کو اسلام آباد میں عوام کا ایک سیلاب جمع ہوگا اور حکومت کے پاس تحریک انصاف کے مطالبات تسلیم کرنے کے سوا کوئی چارہ کار نہیں رہے گا۔