لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لگتا ہے کہ مسلم لیگ ن کے اندر چودھری نثار علی خان کا اب واقعی کوئی خاص مقام نہیں رہا ، اسی لیے تو سابو وزیراعظم نواز شریف نے بھی ان سے ملنے سے صاف انکار کردیا ہے ، مسلم لیگ ن کے دو پرانے دوستوں کو ملانے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئی ہیں ،، مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے چودھری نثار کیساتھ ملاقات کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے ،،مسلم لیگ (ن) کے دو پرانے دوستوں کوملانے کیلئے رانا تنویر حسین اور سردار ایاز صادق کی کوششیں ناکام ہو گئیں ،، نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ہفتہ قبل لاہور میں سابق سپیکر سردار ایاز صادق اور سابق وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر سے طویل ملاقاتیں کی ملاقات میں چوہدری نثار نے خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ میاں نواز شریف سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں وہ اول سے آخر تک مسلم لیگی ہیں، چوہدری نثار ماضی کو بلا کر آگے کی طرف بڑھنا چاہتے تھے دونوں کے درمیان ماضی میں رنجشیں پیدا ہوئی تھیں ،، رانا تنویر میاں نواز شریف اور چوہدری نثار کے مشترکہ دوست ہیں انہوں نے ملاقات کروانے کی حامی بھری مگر رانا تنویر نے یہ پیغام نواز شریف تک پہنچایا تو انہوں نے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا ہے ،، یاد رہے کہ چودھری نثار کے ن لیگ اسے اختلافات اب ڈھکے چھپے نہیں ہیں ، اور چودھری نثار نے بھی اس بار انتخابات میں آزاد امید وار کے طور پر الیکشن لڑا تھا ،، کچھ روز قبل سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے بھی کہا تھا کہ کہ جو ن لیگ سئے باہر جائے گا وہ چودھری نچار بن جائے گا ،