counter easy hit

نواز شریف معاملات بچوں پر، بچےقطری پر ڈال رہے ہیں، عمران

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کہتے ہیں کہ نوازشریف معاملات بچوں پر اور بچے قطری شہزادے پر ڈال رہےہیں ۔نوازشریف وزیراعظم رہنے کےلیے اخلاقی جواز کھوچکے، میرا منہ بند کرانے کی کوشش نہ کریں ۔

Nawaz Sharif issues on children, children are put on the Qatari, Imran

Nawaz Sharif issues on children, children are put on the Qatari, Imran

سپریم کورٹ کے باہر گفتگومیں عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اسمبلی میں کھڑے ہوکر کہا استثنیٰ نہیں لوں گا،انہوں نے اسمبلی میں کہا دستاویزات ہمارے پاس ہیں جبکہ نواز شریف کے وکیل نے کہا ہمارے پاس کوئی دستاویزات نہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ یہ واضح ہوگیاہے کہ لندن فلیٹس کی اصل مالک مریم ہیں،اگرمریم اصلی مالک ہیں توقطری خط جھوٹا ثابت ہوجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوری ممالک میں وزیراعظم کی اصلی طاقت اخلاقی ہوتی ہے،یوٹرن میں نے نہیں نوازشریف نے لیا ہے،نوازشریف کی مورل اتھارٹی ختم ہوچکی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے وکیل کے دلائل پر آدھی عدالت سورہی تھی ،آج کی سماعت میں شیخ رشید کوخراٹے مارتے سنا۔میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ میرےلیےکہاجاتاتھا یوٹرن لیتا ہوں،آج نوازشریف نےتاریخ کا سب سےبڑا یوٹرن لیا،اگرآئی سی آئی جے اوربی بی سی نےغلط کہا ہے تونوازشریف ان پرکیس کریں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website