وزیر اعظم نواز شریف سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کے بعد جدہ سے اسلام آباد کےلیے روانہ ہو گئے۔وزیر اعظم نواز شریف اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان رائل پیلس جدہ میں ملاقات ہوئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی ملاقات میں موجود تھے۔سعودی عرب پہنچنے پر گورنر مکہ شہزادہ خالدبن فیصل بن عبدالعزیز نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔شاہ سلمان کی جانب سے وزیر اعظم اور ان کے وفد کے اعزاز میں افطار عشائیہ کا اہتمام کیا گیاہے۔وزیراعظم کا مذکورہ دورہ سعودی عرب اور قطر کی تلخیاں کم کرنے کی کوشش ہے۔