counter easy hit

نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر احتساب عدالت میں پیش

سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر احتساب عدالت میں پیش ہوگئے، سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تینوں نیب ریفرنس یکجا کرنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جائےگا۔ اس موقع پر فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

Nawaz Sharif, Maryam Nawaz, Captain (r) Safdar presented in accountability courtاحتساب عدالت کے جج محمد بشیرنیب ریفرنسز کی سماعت کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے 3 ریفرنسز کو یکجا کر کے مشترکہ ٹرائل چلانے کی درخواست پر گزشتہ روز سماعت کی تھی۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کا دلائل میں کہنا تھا کہ تینوں ریفرنسز میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے، تمام ریفرنسز ایک ہی انکوائری اور تفتیش کے نتیجے میں بنائے گئے، بعض گواہان بھی مشترک ہیں، اس لئے انہیں یکجا کر کے ایک ریفرنس بنایا جائے اور ایک ہی فرد جرم عائد کیا جائے۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب مظفر عباسی نے دلائل میں کہا تھا کہ تمام ریفرنسز میں ملزمان کے کردار مختلف ہیں، ٹرانزیکشنز بھی مختلف ہیں، ایک سے زائد ملزمان پر نیب آرڈیننس کی سیکشن17ڈی کا اطلاق نہیں ہوتا۔ گزشتہ سماعت میں مریم نواز اورکیپٹن ریٹائرڈ صفدر نےاحتساب عدالت میں ایک متفرق درخواست بھی دائر کی تھی جس میں کہا گیا ہے کہ کیلبری فونٹ سے متعلق دستاویز جعلی ثابت ہونے تک اس الزام کو فرد جرم سے نکالا جائے۔