پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا اور جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف اور خادم پنجاب میاں شہباز شریف نے عام آدمی کی محرومیاں دورکردیں۔ مسلم لیگ (ن) کی پرامید اور پرعزم قیادت کی بدولت مایوسی کااندھیرابھی چھٹ گیا۔
ہماری قیادت کی تعلیم اورصحت سمیت مختلف شعبہ جات میں مثبت اصلاحات سے پسماندہ طبقات کی حالت زارمیں نمایاں بہتری آئی۔ طبقاتی نظام تعلیم کاسدباب وزیراعظم میاں نوازشریف اور خادم پنجاب میاں شہباز شریف کا دیرینہ خواب ہے جوعنقریب شرمندہ تعبیر ہوگا ۔عوام کا ہماری قیادت کی گرانقدر قومی خدمات پراظہاراعتماد اور اظہار اطمینان خوش آئندہے مگراس صورتحال کے نتیجہ میں اپوزیشن والے آپے سے باہرہو گئے ہیں۔
انھوں نے مزید کہاکہ عوام کے جذبات سے کھیلنے والے قومی سیاست سے ناک آئوٹ ہوجائیں گے۔ عوا م کی محرومیوں کامداواکرنے والی حکومت کیخلاف کوئی نام نہاد احتجاجی تحریک یاسازش کامیاب نہیںہوسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شرپسند اور بدعنوان عناصر کیخلاف انتہائی منظم اندازمیں کریک ڈائون کیا جارہا ہے اوراس کے مثبت نتائج برآمدہورہے ہیں۔ سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث عناصر کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ انسانیت اور امن دشمن عناصر کی سرکوبی کی گئی اور عام پاکستانیوں کے بنیادی حقوق کی حفاظت یقینی بنائی ۔ماضی میں عام آدمی کے مسائل سے دانستہ چشم پوشی کی گئی مگرہماری قیادت انہیں ان کی دہلیز پرحقوق اور جدید شہری سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔