اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد دھرنے کے لیے کارکنوں سے چندہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیے فیصلہ کن تبدیلی کا وقت ہے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ویڈیو پیغام میں کارکنوں سے چندے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کارکن احتجاجی تحریک کے لئے چندہ دیں کیونکہ یہ پاکستان کے لیے فیصلہ کن تبدیلی کا وقت ہے لہذا ہر کارکن اپنا حصہ ڈالے اور کم از کم 100 روپے چندہ جمع کرائے۔
کرپشن کے خلاف 30 اکتوبر کو پوری قوم اسلام آباد آئے
عمران خان نے کہا کہ نواز شریف استعفا دیں یا خود کو احتساب کے لیے پیش کریں جب کہ کرپٹ مافیا ہر ادارہ تباہ کرچکا ہے اور مزید ادارے بھی تباہ کرے گا لہذا اس کا مقابلہ کرنے کے لیے ہم سب نےاسلام آباد میں جمع ہونا ہے۔
رائیونڈ مارچ سیمی فائنل تھا اور اسلام آباد کا مارچ فائنل ہے
واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے30 اکتوبر کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ رائیونڈ مارچ سیمی فائنل تھا اسلام آباد کا مارچ فائنل ہے جب کہ ذرائع کے مطابق دھرنے کی تاریخ کو آگے بڑہایا جاسکتا ہے جس کے لیے تحریکانصاف کی قیادت کے درمیان مشاورت کا عمل جاری ہے۔