counter easy hit

نواز شریف نے پاکستان کے دفاع کو ناقابِل تسخیر بنا کر عظیم کارنامہ انجام دیا۔ محمد زبیر شرفی

Zubair Sharfi

Zubair Sharfi

کویت سٹی (بیورو چیف سے) پاکستان مسلم لیگ (ن) لیبرونگ اوورسیز کویت کے صدر محمد زبیر شرفی نے اپنے بیان میں کہا یوم تکبیر ا س دن28مئی کو پاکستان اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی قوت بنا یہ دن یوم پاکستان کے بعد اہمیت کا حامل ہے جب میاں نواز شریف کی قیادت میں ہندوستان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر قائد محترم میاں نواز شریف نے ملکی اور قوم کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایٹمی دھماکے کرکے یہ ثابت کردیا تھا کہ پاکستان ایک ناقابل تسخیر ملک ہے۔

اگر کسی نے اس کی طرف میلی نظر سے دیکھا تو اس کو ویسے ہی جواب دیا جائے گا ۔زبیر شرفی نے کہاکہ ہمیشہ وہی قومیں زندہ رہتی ہیں جو اپنے ہیروز کو زندہ رکھتی ہیں ہم اپنے ہیروزکو کبھی نہیں بھول پائیں گے قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان بنایا جبکہ ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی میاں محمد نوزشریف نے اس کوپایہ تکمیل تک پہنچایا جس کا سہر اڈاکٹر عبدالقدیر خان کے سر جاتا ہے جنہوںنے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنادیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن)لیبر و نگ اوورسیز کویت کے صدر محمد زبیر شرفی نے مزیدکہا کہ آج کا دن ہمارے لیے باعث مسرت ہے آج کا دن پاکستان کادن ہے،آج کے دن ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کے دفاع کو ناقابِل تسخیر بنا کر ایک اعظیم کارنامہ انجام دیا ،جو ہمیشہ یاد رکھا جاے گا ،میں میاں نواز شریف کو اسلام پیش کرتا ہوں،جس نے عالمی دباؤ کے باوجود جس میں امریکی صدرنے نوازشریف کو ایک نہیں پانچ فون کیے جس میں بے شمار مرعات اور دولت کی پیش کش کی گئی۔

مگر نواز شریف نے مستقبل کیلیے ہر چیز کو ٹھکرا دیا۔اس طرح 28مئی کو پاکستان اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی قوت بنا پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں محمد نواز شریف ایک محب الوطن لیڈر ہیں ہم ان کی پاکستان کے لیے خدمات سہراتے ہیں،ایسے لیڈر اللہ تعالٰی کی جانب سے قوم کیلیے تحفہ ہوتے ہیں جن کی ہمیں قدر کرنی چاہیے۔

پاکستان کے ہیرو جناب ڈاکٹر عبدلقدیر خان محسن پاکستان ہیں ،ملک وقوم کے لیے انہوں نے اپنی ذاتی شخصیت پر الزامات کی پروا کیے بغیر جو قربانیاں دی ہیں قابل تحسین ہیں ہم ان کی عظیم شخصیت کو اسلام پیش کرتے ہیں۔

Zubair Sharfi

Zubair Sharfi

PML-N

PML-N

PML-N

PML-N