وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے دریائے غذر پر تعمیر 150 میٹر طویل نواز شریف آر سی سی پل ٹریفک کے لیے کھول دیا۔
Nawaz Sharif RC bridge opened for traffic
غذر کے علاقے گاہکوچ میں دریائے غذر پر 32 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے 150 میٹر طویل نواز شریف آر سی سی پل کا افتتاح وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ پل کی تعمیر سے اشکو من اور گاہکوچ کا زمینی فاصلہ کم ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے ہر گاؤں اور ہر سیاحتی مقام تک بہتر سڑک تعمیر کی جارہی ہے۔ حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے گلگت بلتستان کا ترقیاتی بجٹ 9 ارب سے بڑھاکر 17 ارب کردیا ہے جبکہ گلگت بلتستان کو این ایف سی ایوارڈ میں بھی شامل کیا جارہا ہے۔