لاہور;سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز آج شام وطن واپس لوٹ رہے ہیں تاہم ان کا طیارہ ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار ہے اور اس موقع پر نوازشریف نے ایئرپورٹ سے ایک اور ویڈیو پیغام جاری کر دیا ہے ۔نجی ٹی وی کے صحافی اظہر جاوید نے ٹویٹر پر نوازشریف کا پیغام جاری کیاہے جس میں سابق وزیراعظم کا کہناتھا
کہ مریم نواز جیل نہیں جارہی بلکہ اسے بھیجا جارہاہے ، اس کے خلاف آٹھ سال قید کا فیصلہ کیوں کروایا اور اس کا جرم کیا ہے ، تو لہذا ہم سمجھتے ہیں مریم اور شہبازشریف سمیت پوری پارٹی ہی پاکستان کی خوشحالی کیلئے کام کر رہے ہیں اور کرنا چاہتے ہیں ۔ نوازشریف کا کہناتھا کہ فیصلہ سنانے والے اور فیصلہ کروانے والے دو الگ لوگ ہیں ، ہم اتنی بڑی قربانی دے کر جیل جارہے ہیں اور انشااللہ تحریک یہیں سے اٹھے گی اور ملک تبدیل ہو گا ، بہت سہہ لیا اور بہت برداشت کر لیا ، 70 سال کوئی تھوڑی مدت نہیں ہوتی، پاکستان کو کیا ملا ، دنیا میں رسواہو رہے ہیں ، 70 سالوں کے بعد بھی ذلیل و خوار ہو رہے ہیں ، اس قوم کو رسوا کیا جارہاہے ورنہ یہ قوم رسوا ہونے والی نہیں ہے ۔نواز شریف کا ایئر پورٹ سے پہلا انٹرویو جاری۔۔۔ مریم نواز کی سزا سے متعلق بھی بیان دے ڈالا ۔دوسری طرف عدالت عالیہ کی طرف سے قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کے خلاف دیے جانے والے فیصلہ کو ہم مسترد کرتے ہیں۔ ییہ عدالتی فیصلہ یکطرفہ ہے اور صرف لیگ ن کو الیکشن سے دور رکھنے کے لئے کیا جا رہا ہے۔ مسلم لیگ ن کل بھی پاکستان کی مقبول ترین سیاسی جماعت تھی آج بھی ہے اور کل بھی رہے گی۔ مسلم لیگ ن کا ووٹ بنک آج بھی سب سے زیادہ تھی آج بھی سب سے زیادہ ہے جس کی وجہ پاکستان کی ترقی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے لیڈران نے پی ایم ایل این امارات کے راہنما غلام مصطفی مغل نے رہائش گاہ واقع شارجہ میں کیا تھا جس میں پی ایم ایل این یو اے ای کے صدر چودھری محمد الطاف اور دیگر
لیڈران عبدالوحید پال ، کیپٹن عاصم ملک ، عامر سہیل گھمن ، ملک دوست محمد عوان ، راجہ ابو بکر آفندی ، جان قادر ،عارف عامر منہاس ، چودھری ظفر اقبال ، غلام محمد الدین ، چودھری خالد بشیر ، شہباز غفار ، محمد غوث قادری ، اور دیگر نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے قائد محمد نواز شریف کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوئے ہیں اور ان کی ایک کال پر اپنا تن من دھن نجھاور کرنے کو تیار ہیں۔ مقررین نے کہا کہ مسلم لیگ ن پر پابندیاں اور سختیاں اسے مزید مقبول و مضبوط کریں گی اور اس سے اس کے ووٹ بنک میں اضافہ بھی ہوگا۔ پی ایم ایل این کے لیڈران نے کہا کہ بعض نادیدہ قوتوں نے صرف مسلم لیگ ن کو بھی نشانہ بنایا ہوا ہے جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں اور لیڈران کا احتساب نہیں کیا جا رہا اس کا مقصد صرف یہ ہے کہ مسلم لیگ ن کو انتخابات سے دور رکھا جائے۔ لیڈران نے کہا کہ اگر انتخابات منصفانہ ہوئے تو پی ایم ایل این ایک بار پھر ووٹوں کی بھاری اکثریت سے جیتے گی اور اپنی حکومت بنائے گی۔ پی ایم ایل این نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے جس قدر کام کیا ہے اتنا کام کسی اور نے نہیں کیا کچھ لوگوں کو پاکستان کی ترقی اور پی ایم ایل این کی مقبولیت ہضم نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے اُنہوں نے ہمارے لیڈران کو انشفام کا نشانہ بنایا ہوا ہے جو زیادتی ہے۔
نواز شریف کا ایئر پورٹ سے پہلا انٹرویو جاری۔۔۔ مریم نواز کی سزا سے متعلق بھی بیان دے ڈالا ۔۔#DunyaNews #DunyaVideos #DunyaUpdates @MaryamNSharif #MaryamNawaz #NawazSharif @pmln_org @president_pmln @CMShehbaz #London #Abudhabi #Lahore pic.twitter.com/uSNuduISQb
— Dunya News (@DunyaNews) July 13, 2018