مکہ مکرمہ : وزیر اعظم نواز شریف اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز السعود کے درمیان مکہ مکرمہ میں ہونے والی ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی۔
ملاقات میں وزیر اعظم کے صاحبزادے اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔
وزیر اعظم نے سابق سعودی وزیر خارجہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ مرحوم شہزادہ سعود الفیصل کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تجربہ کار دوست سے محروم ہو گیا۔
خادم حرمین شریفین نے وزیر اعظم کے اعزاز میں افطار عشائیہ دیا۔ وزیر اعظم نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت بھی حاصل کی۔