سپریم کورٹ آف پاکستان نےنوازشریف کوقانون کےمطابق سیکیورٹی دینےکی ہدایت کردی۔
چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے غیر متعلقہ افراد کی سیکیورٹی سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئے مزید کہا کہ نواز شریف کو بطور سابق وزیراعظم سیکیورٹی ملنی چاہیے۔
ان کا کہنا ہے کہ کسی کی جان خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتے، صوبے سیکیورٹی کے قواعد بنائیں، کچھ لوگوں کو سیکیورٹی واپس لینے پر اعتراض ہے۔
چیف جسٹس کا مزید کہنا ہے کہ جنہیں سیکیورٹی رسک ہے ان سے سیکیورٹی واپس نہ لیں، معلوم کیا جائے کہ اے این پی رہنما اسفند یار ولی کو سیکیورٹی ملی ہے؟
سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔