اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ریفرنسز کیخلاف اور 3 ریفرنسز کو ایک میں تبدیل کرنے کی درخواست دی ہوئی ہے لہذا ٹرائل روکا جائے: درخواست میں موقف
احتساب عدالت میں ٹرائل روکنے کے لئے نواز شریف نے نئی درخواست دائر کردی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے سپریم کورٹ میں ریفرنسز کیخلاف درخواست دی ہوئی ہے، 3 ریفرنسز کو ایک میں تبدیل کرنے کی درخواست دائر ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ فیصلہ آنے تک ٹرائل روکا جائے۔ واضح رہے نواز شریف، حسن اور حسین نواز پارک لین اپارٹمنٹس، عزیزیہ سٹیل ملز اور آف شور کمپنیوں کے ریفرنسز میں جبکہ مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن صفدر صرف پارک لین اپارٹمنٹس میں نامزد ملزم ہیں۔