نواز شریف، مریم صفدر کی دستیابی سے متعلق معلومات نہیں ۔ اٹارنی جنرل
معلومات لیکر عدالت کو آگاہ کردیتا ہوں ۔ اٹارنی جنرل
آج کیس ہے وہ لوگ ادھر ہی ہوں گے ۔جسٹس اعجاز الا حسن
جب آپ بتائیں گے ہم آجائیں گے، رات 8 بجے تک یہی ہیں ۔ چیف جسٹس
عدلیہ مخالف تقاریر کیس نواز شریف، مریم صفدر کو نوٹسز جاری
ذاتی طور پر نہیں آنا چاہتے تو نہ آئیں ۔ چیف جسٹس
چائیں تو ان کے وکیل بھی پیش ہوسکتے ہیں ۔ چیف جسٹس
بغیر آرڈر پڑھے کل سے ڈھول بجایا جارہا ہے ۔جسٹس عظمت سعید
ڈھول بجانے والوں کو چائیے کہ انگلش نہیں آتی تو کسی انگلش استاد سے نوٹس پڑھالیں ۔جسٹس عظمت
نواز شریف اور مریم کو بھی نوٹس جاری کررہے ہیں ۔چیف جسٹس
اٹارنی جنرل کو نواز شریف اور مریم کے وکلاء سے رابطے کی ہدایت
اٹارنی جنرل دونوں کے وکلاء سے رابطے کے بعد مطلع کریں ۔ سپریم کورٹ
⬅سرکاری اداروں کی جانب سے لگژری گاڑیوں سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت /
ہم نے لگژری گاڑیوں کا ریکارڈ مانگا تھا ۔چیف جسٹس ثاقب نثار
ریکارڈ طلب کرنے پر ایک ادارے نے گاڑیاں تہہ خانے میں چھپا دیں ۔ چیف جسٹس
اطلاع ملی ہے کہ سیون سی ون کی بلڈنگ میں 27 گاڑیاں چھپائی گئی ہیں ۔۔چیف جسٹس
ایڈیشنل رجسٹرار کو تہہ خانے کے معائنے کیلئے بھیجا تھا ۔ چیف جسٹس
ایڈیشنل رجسٹرار کو بھی گاڑیاں دیکھنے کی اجازت نہ دی گئی ۔چیف جسٹس
گاڑیاں چھپانے والی کمپنیاں پنجاب کی ہیں ۔ چیف جسٹس
کروڑوں اربوں کی گاڑیاں کیوں چھپائی جارہی ہیں؟ ۔ چیف جسٹس
معلوم کریں گاڑیاں چھپانے کا حکم کس نے دیا، چیف جسٹس کی ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت
گاڑیاں چھپانے والی کمپنیوں میں نیشنل پاور پارک مینجمنٹ ، قائد اعظم تھرمل پاور کمپنی، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب شامل
کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
⬅خورشید شاہ /
نگران وزیراعظم کا فیصلہ میں نے اور وزیراعظم نے کرنا ہے کسی اور نے نہیں ۔خورشید شاہ
پی ٹی آئی کے نام۔میڈیا کے ذریعے مجھ تک پہنچ گئے، اب ان سے ملاقات کا کیا فائدہ ۔ خورشید شاہ
نواز شریف کو ملک اور اداروں کے خلاف بات نہیں کرنی چاہئے ۔ خورشید شاہ
ہم نے کبھی ریاست اور اداروں کے خلاف نہیں سوچا ۔ خورشید شاہ
⬅آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل :
احد چیمہ، شائد شفیق اور دیگر 2 ملزموں کو احتساب عدالت میں پیش کردیا
ملزموں کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر احتساب عدالت کے جج نجم الحسن کے روبرو پیش کیا گیا
عدالت نے ملزموں کو جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا تھا
احد چیمہ نے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں فراڈ اور اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ۔تفتیشی افسر
شائد شفیق نے جعلی دستاویزات سے کنٹریکٹ حاصل کیا ۔تفتیشی افسر
دیگر 2 ملزموں نے بھی آشیانہ سکیم اسکینڈل میں بے ضابطگیاں کیں ۔ تفتیشی افسر
نیب احکام کی عدالت سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا
⬅سعد رفیق /
2016 میں خواجہ برادران نے پچاس کینال زمین کا سی ای او پیرا گون سٹی سے تبادلہ کیا
اپنی پیرا گون کی زمین اس کو دیکر پیرا گون میں ہی زمین حاصل کی
سعد رفیق کا ندیم ضیاء کے ساتھ سیاسی تعلق اور سپورٹ کا دعوی بھی جھوٹا نکلا