وزیراعظم نوازشریف اہل خانہ کے ہمراہ سعودی عرب کےنجی دورےپر روانہ ہوگئے۔

Nawaz Sharif to Saudi Arabia on a private visit
ذرائع کےمطابق وزیراعظم نواز شریف دورے کے دوران عمرہ کی سعادت کےعلاوہ مدینہ منورہ میں اعتکاف اور عبادات میں وقت گزاریں گے۔ وزیراعظم کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان سےبھی ملاقات ہوگی۔ ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم دورہ سعودی عرب کےبعد 25 جون کو نجی دورےپر لندن بھی جائیں گے۔وزیراعظم کے اہل خانہ بھی ہمراہ ہوں گےجبکہ وہ لندن میں طبی معائنہ کرائیں گے۔
وزیراعظم کی گذشتہ برس لندن کےنجی اسپتال میں ہارٹ سرجری ہوئی تھی جس کے بعد اب انہیں جون میں چیک اپ کرانا تھا۔ ذرائع کا کہناہےکہ وزیراعظم 30 جون کو لندن سےوطن واپس آئیں گے۔








