برطانیہ (تیمور لون سے) آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ کے جنرل سیکرٹری شبیر ملک نے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ میں کشمیر سے متعلق دو ٹوک بات کر کے کشمیریوں کے دل جیت لئے جس سے کشمیریوں کی بے حد حوصلہ افزائی ہوئی نواز شریف کا دو ٹوک مؤقف مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں ایک بار پھر بھرپور انداز میں اٹھانے میں بے حد مؤثر ثابت ہوگا۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کشمیریوں کو دیوار سے لگانے کے درپے ہے اس کے دوران میاں محمد نواز شریف نے دورہ امریکہ کے دوران جس طرح کشمیر پر بات کی یہ وقت کی اہم ضرورت تھی اور اگر اس پر افواج پاکستان کے سربراہ کو بھی سلام نہ پیش کیا جائے۔
جنہوں نے ہر معاملے میں کشمیرپر بہترین پالیسی کے تحت ساتھ دیا تو زیادتی ہو گی راحیل شریف نے پاکستان کی سلامتی اور بقاء کے لئے جو اعلیٰ اقدامات اٹھائے ہیں پاکستان عوام کے لئے مسیحا سے کم نہیں ہم امید کرتے ہیں کے پاکستان اسی طرح اپنے اصولی مؤقف پر ڈٹا رہے گا۔
مسئلہ کشمیر پر بھارت کو اقوام متحدہ کی کراردادوں پر عمل کرنے کے سوا اور کوئی چارہ نہیں رہے گا بھارت ہت دھرمی سے کام لیتا آیا ہے لیکن اب دنیا کے تمام ممالک بھارت کی اس ہٹ دھرمی کے بخوبی واقف ہوچکے ہیں اس لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ بھارت پر اس مسئلہ کے حل کے لئے دباؤ ڈالا جائے اور کشمیریوں کو ان کی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے کا پورا موقع فراہم کیا جائے۔