لاہور (ویب ڈیسک)سینئر تجزیہ نگار اور صحافی ہارون رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف ذہنی دباو کا شکار نظر آر ہے ہیں اور ان کی یاداشت متاثر ہو رہی ہے جبکہ نوازشریف شاہد خاقان عباسی کو پارٹی کا صدر بنانا چاہتے ہیں۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری قوم کو گناہوں کی سزا مل رہی ہے جو کہ اپنے تمام معاملات حکمرانوں پر چھوڑ دیتی ہے ، حکمران اگر برے ہیں تو ان کیخلاف جدوجہد کرنی چاہیے لیکن لیکن قوم دو غنڈوں میں سے ایک کو ووٹ ڈال دیتی ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ عمران خان ٹھیک کام نہیں کر رہا لیکن مسائل کے زیادہ ذمہ دار مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ہیں لیکن اس لیے لوگ عمران خان کو قت دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف ذہنی دباﺅ کا شکار نظر آرہے ہیں اور ان کی یاداشت متاثر ہورہی ہے ، نواز شریف چاہتے ہیں کہ شاہد خاقان پارٹی کے صدر بن جائیں ۔ مسلم لیگ ن اورپیپلز پارٹی ملنے کا سوچ رہے ہیں لیکن زنجیریں خود ڈالی ہیں وہ ان کوملنے نہیں دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سٹیبلشمنٹ حکومت کو گرنے سے تو بچا سکتی ہے لیکن نا مقبول ہونے سے نہیں بچا سکتی۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں الگ آئی جی اورالگ چیف سیکرٹری لگانے کا فیصلہ کرکے حکومت نے الگ صوبے کی بنیاد رکھ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے لوگوں کو نوچ نوچ کرکھانے والوں میں کتنی جان ہوسکتی ہے ؟ حکومت کو اس وقت کوئی خطرہ نہیں ہے کیونکہ لوگ بھی عمران خان کو وقت دینے کیلئے تیار ہیں اور سٹیبلشمنٹ بھی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے ۔ احتساب عدالت میں 19 دسمبر کو نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل مکمل کر لیے تھے ۔19 دسمبر کو سماعت کے اختتام پر نوازشریف روسٹرم پر آئے اور انہوں نے کہا تھا کہ آج میری آخری پیشی ہے جس پر احتساب عدالت کے جج نے جواب دیتے ہوئے کہ جی بالکل آخری پیشی ہے لیکن آپ کو عدالت فیصلہ سننے کیلئے آنا ہو گا ۔ اس موقع پر نوازشریف کا کہنا تھا کہ نیب میرے خلاف ایک بھی ثبوپ نہیں پیش کر سکا ہے اور ایک روپے کی بھی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ہے ۔ دوسری جانب آج پاکستانی معیشت کیلئے خوشخبری یہ آئی ہے کہ متحدہ عرب امارات کی ابوظہبی ڈویلپمنٹ فنڈ نے پاکستان سٹیٹ بینک میں پاکستان کی معیشت اور زرمبادلہ میں بہتری کیلئے تین ارب ڈالر جمع کروانے کا اعلان کر دیا ہے اور بیان میں کہا ہے کہ یہ اقدام پاکستان کے تاریخی تعلقات اور مزید شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے اٹھایا جا رہا ہے ۔ ابو ظہبی ڈویلمپنٹ فنڈ کی جانب سے پاکستان میں پہلے ہی 8 منصوبوں کی فنڈنگ کی جارہی ہے جو کہ مجموعی طور پر ڈیڑھ ارب ملین بنتی ہے ۔وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے حکام کی جانب سے اس اعلان پر شکریہ ادا کیا ہے