لاہور (ویب ڈیسک) سابق چیرہمین پی سی بی نجم سیٹھی نے چپ کا روزہ توڑتے ہوئے صحافتی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیرامین پی سی بی نجم سیٹھی نے پیشگوئی کی ہے کہ پنجاب کے عوام چھ ماہ میں تبدیلی دیکھیں گے، وفاق میں بھی چھانٹیاں ہوں گی۔
سابق نگراں وزیراعلی نجم سیٹھی نے کہا کہ لانگ ٹرم پالیسی کے تحت آصف زرداری اور نوازشریف کو فارغ کر کے کنٹرول شہباز شریف اور بلاول کو دلوانا ہے ۔نجم سیٹھی نے کہا کہ ’ نوازشریف چاہتے ہیں مریم نواز پر کیسز ختم ہوجائیں اور وہ ملک سے باہر چلی جائیں‘۔انہوں نے کہا کہ زرداری اورنوازشریف کوفارغ کرنالانگ ٹرم پالیسی ہے، جب تک دونوں فارغ نہیں ہوتےپریشررہےگا،ممکن ہے کہ زرداری گرفتار ہوں پھر ضمانت ہوجائے، جو سیاستدان آنکھیں دکھائے گا فارغ ہوجائے گا۔