اسلام آباد: آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایل) کے چیئرمین سید پرویزمشرف نے کہا ہے کہ نوازشریف اپنے کرتوت کی وجہ سے نااہل ہوئے ہیں، بدلہ غریب عوام سے نہ لیں۔
پرویز مشرف نے ن لیگی ریلی میں بچے کی ہلاکت پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف حد سے گزرتے جا رہے ہیں، انھیں سمجھنا چاہیے کہ ملک کسی کی ذاتی جاگیر نہیں ہے۔ نواز شریف نے ملک کو ذاتی جاگیر اور عوام کو رعایا سمجھ رکھاہے۔ نوازشریف اپنے کرتوت کی وجہ سے نااہل ہوئے ہیں، بدلہ غریب عوام سے نہ لیں۔ نوازشریف کی ریلی کی وجہ سے عوام کا جانی اور مالی نقصان ہورہا ہے۔ اے پی ایم ایل کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر امجد کا کہنا تھا کہ نواز شریف عدلیہ، افواج پاکستان اور دیگر قومی اداروں کی تضحیک کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اپنے خطاب میں عوام کو بغاوت پر اکسارہے ہیں۔ عدالتی فیصلے کے احترام کے بجائے چیلنج کررہے ہیں۔