اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں نواز شریف کو نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں اندھیرا ستانے لگا۔
نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کا مین بجلی سپلائی کرنے والے سسٹم میں پیدا ہونے والی خرابی کا اثر اسلام آباد پر بھی پڑا اور نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے دوران بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، جس کی وجہ سے ایمرجنسی لائٹس جلا کر نیب ریفرنس کی سماعت کی جانے لگی۔ بجلی بند ہونے کی وجہ سے نواز شریف کو کمرہ عدالت میں اندھیرا ستانے لگا، انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے پوچھا کہ اس قدر اندھیرا کیوں ہے۔ جس پر صحافیوں نے جواب دیا کہ آپ کے آتے ہی بجلی چلی گئی ہے۔