اسلام آباد: تحریک انصاف کے ترجمان بیرسٹرفواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ زیادہ دن محفوظ نہیں رہے گا نوازشریف نااہل بھی ہوں گے اور جیل بھی جائیں گے۔
Nawaz Sharif will also be disqualified and also go to the jail, Fawad Chaudhary
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستانی معاشرہ اب تبدیل ہوچکا ہے اور اس کا نقطہ آغاز وزیراعظم کا احتساب ہے آج پاکستان کی تاریخ کا اہم دن ہے، نوازشریف نے قوم سے خطاب کرکے جھوٹ بولا اور عدالت میں یہ نہیں بتایا کہ یہ لوگ ارب پتی کیسے بن گئے لیکن ان کے ایک ایک روپے کا حساب عدالت اور عوام کے سامنے آچکا ہے ان کا اصل کاروبار صرف کرپشن تھا انہوں نے موٹروے کا کمیشن بیرون ملک منتقل کیا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے جو فیصلہ محفوظ کیا اور زیادہ دن محفوظ نہیں رہے گا، آئندہ ہفتے فیصلہ آئے گا پھر نوازشریف نااہل بھی ہوں گے اور جیل بھی جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کے رہنما عابد شیر علی خود ڈھائی مرلے کے مکان میں رہتے تھے لیکن اب اس قدر امیر کیسے بن گئے شریف فیملی کے بعد اب لیگی کرپٹ ٹولے کی باری آئے گی اور سب کی منرل اب اڈیالہ جیل بنے گی۔