اسلام آباد: لندن گیم پلان کھل کر سامنے آ چکا، نواز شریف ایک اور این آر او کے لئے تیاریاں کر رہے ہیں: چیئرمین پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا پر پیغام
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کا لندن گیم پلان کھل کر سامنے آ چکا ہے، نواز شریف پارٹی پر اپنا غلبہ کر کے اداروں کو بدنام کریں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ نواز شریف جماعت کو نیب، عدلیہ اور فوج پر دباؤ ڈالنے کیلئے استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا نواز شریف ایک اور این آر او کیلئے اداروں پر دبائو ڈالیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کو اس کی پرواہ نہیں کہ قوم کو کو کتنا نقصان ہو رہا ہے، انکو صرف لوٹ کر باہر رکھے گئے 300 ارب بچانے سے غرض ہے۔