counter easy hit

میری رہائی میں نوازشریف، زرداری، جنرل پاشا اور حسین حقانی نے مدد کی، ریمنڈ ڈیوس کا انکشاف

امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس نے اپنی نئی کتاب میں پاکستان میں گرفتاری سے لے کر رہائی تک کی سنسنی خیز داستان بیان کردی ہے۔

Nawaz Sharif, Zardari, General Pasha and Hussain Haqqani help in release, Raymond Davis reveals

Nawaz Sharif, Zardari, General Pasha and Hussain Haqqani help in release, Raymond Davis reveals

ریمنڈ ڈیوس کے مطابق اسے کوٹ لکھپت جیل سے رہا کرانے میں جان کیری، نواز شریف، آصف زرداری، جنرل پاشا اور حسین حقانی نے مل کر مدد کی۔ ریمنڈ ڈیوس نے اپنی کتاب میں لکھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کے علاوہ بھی خفیہ ایجنسی کے کئی اہلکار اس کی رہائی کے وقت عدالت میں موجود تھے جب کہ پاکستان سے رہائی کے لئے جنرل پاشا نے جتنی مدد کی شاید ہی کسی نے کی ہو۔ رہائی کے وقت جنرل پاشا لاہور کی سیشن عدالت میں موجود تھے، جنرل پاشا کے ہاتھ میں موبائل فون تھا جس کے ذریعے وہ عدالت کی سماعت سے متعلق امریکی سفیر کیمرون منٹر کو اپ ڈیٹ کررہے تھے۔

کتاب کے متن کے مطابق جان کیری کی نواز شریف سے ملاقات کے بعد رہائی کے راستے ہموار ہونا شروع ہوئے اور رہائی کا عمل مکمل ہونے کے بعد جنرل پاشا کو مدت ملازمت میں توسیع بھی مل گئی تھی۔  ٹھیکیدار:  میں کس طرح پاکستانی جیل میں اترا  اور ڈپلومیٹک بحران کا آ گیا’  نامی یادداشت میں امریکی خفیہ ادارے سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے سابق ملازم ریمنڈ ڈیوس نے پاکستان میں اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات بیان کی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website